جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار سے نیست نابود ہوجائیگا ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر کی دھمکی

datetime 19  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی )ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی اس وقت امریکا اور اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ سراغرسانی کی مکمل جنگ جاری ہے۔اس جنگ میں سائبر اور فوجی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ امریکا تو ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح صرف ایک وار کی مار ہے۔ایران کی خبررساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری امریکا اور اسلامی

جمہوریہ کے دشمنوں کے ساتھ بیک وقت نفسیاتی جنگ سائبر کارروائیاں، سفارتی اور فوجی محاذ وں پر کارروائیاں جاری ہیں۔اس کے علاوہ خوف وہراس پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایرانی کمانڈر نے کہا کہ امریکی اس وقت سخت خطرے سے دوچار ہیں۔امریکا اپنی طاقت کھو چکا ہے۔ وہ اگرچہ طاقتور دکھائی دیتا ہے لیکن حقیقت میں وہ زبوں حال ہے۔اس کی کہانی بھی ورلڈ ٹریڈ سنٹر ایسی ہے جو صرف ایک حملے ہی میں دھڑام سے نیچے آگرا تھا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…