تہران(این این آئی) ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی چیف برائے پارلیمانی امور نے خلیج میں موجود امریکی بحری جہازوں پر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جہاز ایرانی میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک عہدیدار محمد صالح جوکار نے کہا کہ
ہمارے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی خلیج پانیوں میں موجود امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ محمد صالح جوکار نے کہا کہ ہمارے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔