بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ ایران بڑھتی کشیدگی، خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا، انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 16  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران/ ماسکو(آن لائن) امریکا اور ایران کے درمیان دن بہ دن بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث خطے کا امن خطرے میں پڑ گیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چا ہتے تاہم امریکا کے مفادات پر حملہ کیا گیا تو بھر پور جواب دیں گے۔ امریکا نے پیچیدہ صورت حال کے سبب عراق میں

موجود اپنے تمام سفارتی اہلکاروں کو واپس امریکا آنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم جنگ چاہتے ہیں لیکن ایران کی خود مختاری اور سلامتی کیخلاف کسی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے روس کے شہر سوچی میں صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی علماء کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی سے خوفزدہ نہیں، ملک جلد اس مشکل صورتحال سے نکل آئے گا۔قبل ازیں امریکا نے اپنے جنگی طیارے اور ایک طیارہ بردار بحری بیڑا قطر بھیجا تھا تاہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اس وقت مزید اضافہ ہوا، جب متحدہ عرب امارات کی بحری حدود میں سعودی تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب کچھ دنوں قبل ہی ایران نے آبنائے ہرمز سے تیل کی سپلائی روکنے کی دھمکی دی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…