جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی تیاریاں مکمل، صوبائی دارالحکومت کون سا شہر بنے گا؟ صوبے کی کل کتنی نشستیں ہوں گی؟ اعلان کر دیا گیا

datetime 16  مئی‬‮  2019 |

ملتان(این این آئی)حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے مسلم لیگ (ن) سمیت پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں سے مدد مانگتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے جو ہمارے پاس نہیں،ہم تنگ نظر نہیں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرینگے،اسپیکر قومی اسمبلی آئینی ترمیم پر ایک اسپیشل کمیٹی بنا رہے ہیں،آئین کے آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئیگا جو ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی ڈویڑن پر مشتمل ہوگا،صوبہ بنے گا تو

علیحدہ اسمبلی کا وجود بھی ضروری ہے، جنوبی پنجاب اسمبلی کی کل سیٹیں 120 ہوں گی،95 منتخب ممبران کی ہوں گی، اس طرح اپر پنجاب کی سیٹیں 251 رہ جائیں گے،جنوبی پنجاب کی علیحدہ ہائیکورٹ ہوگی اور اپنا چیف جسٹس ہوگا، نئے صوبے کے بعد پاکستان کے صوبے پانچ ہوجائیں گے۔ بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو الگ تشخص دینے کا وعدہ کیا تھا، قومی اسمبلی میں تحریک انصاف نے اپنے وعدے پر پیش رفت کی، دو روز قبل آئینی ترمیمی بل پیش کردیا گیا جو کثرت رائے سے منظور ہوا، اسپیکر قومی اسمبلی آئینی ترمیم پر ایک اسپیشل کمیٹی بنا رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 51 میں ترمیم سے جنوبی پنجاب صوبہ وجود میں آئے گا جو ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی ڈویڑن پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ بنے گا تو اس کی علیحدہ اسمبلی کا وجود بھی ضروری ہے، جنوبی پنجاب اسمبلی کی کل سیٹیں 120 ہوں گی جس میں 95 منتخب ممبران کی ہوں گی، اس طرح اپر پنجاب کی سیٹیں 251 رہ جائیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی علیحدہ ہائیکورٹ ہوگی اور اپنا چیف جسٹس ہوگا، نئے صوبے کے بعد پاکستان کے

صوبے پانچ ہوجائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے آئین کے آٹیکل 1، 51، 59، 106، 198 اور 218 میں ترمیم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے ایوان میں 2 تہائی اکثریت ہونی ضروری ہے اور حکومت کے پاس 2 تہائی اکثریت موجود نہیں ہے اسی لیے دیگر جماعتوں کا تعاون درکار ہے، اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سینئر ممبران اسمبلی سے رابطہ ہوا، ان سے نشست اور تبادلہ خیال بھی ہوا جس کا مثبت جواب ملا ہے، پیپلز پارٹی بھی اکثریت نہ ہونے

کی وجہ سے یہ کام نہ کراسکی، ان سے کہا ہے کہ مل کر چلیں کیونکہ ہمارا مقصد ایک ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی اور سینیٹ میں جو جماعتیں اس سوچ سے مطابقت رکھتی ہیں ان سے بھی رابطہ کیا جائیگا، ہم تنگ نطر نہیں، ہم یہ سہرا سب کے سر دینا چاہتے ہیں، (ن) لیگ میں بہت سا طبقہ ایسا ہے جو جنوبی پنجاب کے حق میں سوچ رکھتا ہے لیکن کچھ لوگ اپنے ماضی کے بل میں پھنسے ہوئے ہیں، (ن) لیگ سے بھی بات کریں گے، ان سے درخواست ہوگی کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور جنوبی پنجاب کو بننے دیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تین اضلاع کا صوبہ ممکن نہیں، یہ بات پروان چڑھتی ہوئی دکھائی نہیں دیتی، جنوبی پنجاب صوبہ دہائیوں کا مطالبہ ہے اس کو پروان چڑھانے میں ہماری مدد کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…