ہفتہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2026 

ZONG 4G کی ـ “Purely Pakistan” مہم ، پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں وسیع ترین کوریج کی عکاسی کرتی ہے ۔

datetime 8  مئی‬‮  2019 |

اسلام آبا د(پ ر) پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ZONG 4G نے اپنی تازہ ترین تشہیری مہم بعنوان ” Purely Pakistan “کا آغاز کر دیا ہے ۔اس ٹی وی اشتہار میں ناظرین کو نہ صرف پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات کی جھلک نظر آتی ہے بلکہ پاکستان کے عوام کی جدت اور ٹیکنالوجی پر عبور کو بھی اجا گر کیا گیا ہے ۔

جو ZONG 4G کے مہیا کردہ وسیع ترین اور بے مثال نیٹ ورک کی بدولت اپنے علاقوں کی خوبصورتی کی تمام تر دنیا میں بھرپور تشہیر کر رہے ہیں ۔اس تشہیری مہم کو پاکستان میں سیاحت کے فروغ ، ملک کے طول و عرض کی بھرپور عکاسی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے بطور خاص ترتیب دیا گیا ہے ۔گیارہ ہزار 4G ٹاورز ، ایک کروڑ بیس لاکھ صارفین ، 450 شہروں تک بلاتعطل مواصلاتی رابطہ کی فراہمی اور ملک میں دس سال کی بے مثال خدمات کے باعث ZONG 4G ملک کا وسیع ترین نیٹ ورک ہے جو پاکستان میں4G صارفین کی سب سے بڑی تعداد کا حامل ہے۔اپنی وسیع ترین نیٹ ورک رسائی کی بدولت ZONG 4G اپنے صارفین کو ممتاز ترین 4G خدمات ، تیز ترین انٹرنیٹ اور ناقابل شکست سہولیات نہ صرف اندرون بلکہ بیرون ملک بھی مہیا کرنے کا ہدف رکھتا ہے ۔حال ہی میں کمپنی کو Consumer Association of Pakistan کی طرف سے “Best 4G Services” کا ایوارڈ ملا ہے جس کی توثیق پاکستان ٹیلی کمیو نکیشن اتھارٹی (PTA) اور وزارت آئی ٹی اورٹیلی کمیو نیکیشن کی جانب سے بھی ہو چکی ہے ۔ZONG 4G نیٹ ورک کی وسیع رسائی کی صلاحیت کوتقویت اپنے صارفین کے اعتماد کی بدولت حاصل ہوتی ہے۔

جو اس امر کا واضح اظہار ہے کہ کیسے ZONG 4G کی مصنوعات اورخدمات لاکھوں زندگیوں کو بہتر بنا رہی ہیں ،خواہ وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں موجود ہوں۔ ZONG 4G اپنی تخلیقی اور معیاری خدمات و سہولیات کے ساتھ جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے جدو جہد کرنے والوں کی صف اول میں شامل ہے ۔ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کو 4G کی رفتار اور قوت سے لیس کرنے کے لئے ZONG 4G اپنی صارفین کی تعداد میں اضافہ کے لئے پر عزم ہے ، تاکہ پاکستا ن کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک دوسروں سے منفرد نظر آئے ۔
https://we.tl/t-jUIW1WyIEZ

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…