منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

قطر نے ایران کی مدد سے شام کی فضائی حدود استعمال کرنا شروع کر دیں

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این اائی)قطر نے چار عرب ممالک کی طرف سے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی کے بعد ایران کی مدد سے شام کی فضائی حدود کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شام کی طرف سے فضائی روٹ قطر کو دور ہونے کی وجہ سے کافی مہنگا پڑتا ہے۔

جب کہ قطری فضائی کمپنی مسلسل دوسرے سال خسارے کا سامنا کررہی ہے۔حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قطر نے شام کی فضائی حدود استعمال کرنا شروع کردی ہیں۔ اب دوحہ کی طرف سے سرکاری طور پر کہا گیا ہے کہ وہ چار عرب ممالک کے 2017ء سے جاری بائیکاٹ کے بعد شام کی فضائی حدود کے استعمال پر مجبور ہوا ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ قطر نے شام کی فضائی حدود کے استعمال کا فیصلہ ایران کی ہدایت پر کیا ہے۔ ایران ایک بار پھر شامی رجیم اور قطری حکومت کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے سرگرم ہے۔ اگرچہ شام کی فضائی حدود کے استعمال کا قطری فضائی کمپنیوں کو کوئی فایدہ نہیں پہنچے گا۔ اس اقدام کا اصل مقصد دمشق اور دوحہ کے درمیان ایرانی سرپرستی میں پرانی دوستی بحال کرنا ہے۔ایران اس سے قبل بھی بار بار کئی مواقع پر قطر اور دمشق کے درمیان رابطے بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتا رہا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ شام کی تعمیر نو میں قطر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…