جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

روس نے عالمی سطح پر ”ڈالر“ سے چھٹکارے کیلئے بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

ماسکو (آن لائن) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی کرنسی (ڈالر) کا ناقابل بھروسہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ امریکی سخت اقدامات کے نتیجے میں دنیا میں ابھری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بین الاقوامی کونسل برائے تعاون و سرمایہ کاری کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ روسی وزیر اعظم میدیدوف اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ عالمی سطح پر ڈالر سے چھٹکارے کا جو ماحول بن رہا ہے اس میں اضافہ ہوگا کیونکہ کاروبار کے لیے استحکام بہت اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اجتماعی تعمیری خارجہ پالیسی کے لیے کوشاں ہیں جس سے بیرونی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مفاد کی بنیاد پر تعاون کے لیے مثبت ماحول فراہم ہوسکے گا،تاہم جھوٹے بہانوں کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو نظر انداز کرکے لگائی جانے والی یکطرفہ پابندیاں اس عمل کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اکثر پابندیاں ایک ملک کے دوسرے کے خلاف غلط سیاسی رویے کے جھوٹے بہانوں کے ذریعے لگائی جارہی ہیں جو کہ غلط اقدام ہے، اس سے تجارتی جنگ جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکی ڈالر کے خلاف براہ راست اقدامات جن پر کافی وقت لگے گا، اس پر منفی اثر مرتب کریں گے،ہرکوئی سمجھتا ہے کہ عالمی مارکیٹس پر لگائی گئی موجودہ پابندیوں کے باعث ان کا عدم تحفظ امریکی اثر کے باعث ہے۔اس کے نتیجے میں کئی ممالک بالخصوص فرانس اور جرمنی کی کمپنیوں کو بین الاقوامی اور ان کے اپنے قوانین کے اندر رہتے ہوئے ایران کے ساتھ تعاون کے باعث اربوں ڈالر کے نقصانات اٹھانے پڑے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…