منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

عدالت نے پراسیکیوٹر کی جانب سے عارف نقوی کو حراست میں رکھنے کی درخواست کو مسترد کردیا

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) لندن کی عدالت نے دبئی سے تعلق رکھنے والی نجی ایکوٹی فنڈ ابراج کیپیٹل کے بانی عارف نقوی کی 2 کروڑ ڈالر کی مشروط ضمانت منظور کرلی۔ بلوم برگ نے رپورٹ کیا کہ عدالت کے جج نے پراسیکیوٹر کی جانب سے عارف نقوی کو حراست میں رکھنے کی درخواست کو مسترد کردیا۔

عارف نقوی کی جانب سے حاصل کی گئی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرضمانت برطانیہ میں ضمانت کے طور پر ادائیگی کا سب سے بڑا حکم ہے۔ رپورٹ میں جج کی بات کو نقل کرتے ہوئے کہا گیا کہ ضمانت کے دوران 58 سالہ عارف نقوی کو اپنی سفری دستاویزات کو لازمی حوالے کرنا ہوگا، برقی ٹیگ پہننا اور لندن میں اپنے گھر میں قیام کرنا ہوگا، عارف نقوی کی ضمانت کی شرائط موثر طریقے سے نظر بند کے مترادف ہیں۔پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ انہیں ڈر ہے کہ یہ امریکی الزامات کا سامنا کرنے کے بجائے پاکستان جاسکتے ہیں۔دوران سماعت امریکی حکومت کے وکیل راچیل کپیلا کا کہنا تھا کہ برقی نگرانی کا ٹیگ کوئی حل نہیں ہے کیونکہ اسانج کے کیس میں جو ملوث ہوا اس کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔تاہم جج کا کہنا تھا کہ اگر مناسب شرائط کو ان کی ضمانت پر لگایا جائے تو مجھے نہیں لگتا کہ کوئی خطرہ ہے کہ عارف نقوی حکام کے سامنے سرنڈر کرنے میں ناکام رہیں گے۔واضح رہے کہ گیٹس فانڈیشن اور دیگر سرمایہ کاروں کی جانب سے ان کے 1 ارب ڈالر کے صحت فنڈز سے متعلق اٹھائے گئے خدشات کے بعد مشرقی وسطی اور شمالی افریقہ میں سب سے بڑی بے آٹ فنڈ کمپنی ابراج گزشتہ مئی میں ختم ہوگئی تھی۔عارف نقوی کی جانب سے ان تمام الزامات کو مسترد کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ اپنے ہی ذاتی مفاد کے لیے رقم نکالنے کا خیال مضحکہ خیز ہے۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…