پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

شمالی کوریا کی جانب سے میزائلوں کی بارش ،کس ملک کے ساحل پر داغاگیا؟امریکی ردعمل سامنے آگیا

datetime 4  مئی‬‮  2019

پیونگ یانگ (آن لائن)شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے‘ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے اقدام سے آگاہ ہیں ،اہم مانیٹرنگ کو جاری رکھا جائیگا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ میزائل تجربے شمالی کوریا کے مشرقی حصے سے کیے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق میزائل تجربے کی تصدیق ہونے کی صورت میں پیونگ یانگ کی جانب سے نومبر 2017 میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجرجے کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہوگا۔ویتنام سمٹ میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور امریکی صدر ٹرمپ کی بلا نتیجہ ملاقات کے بعد یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ شارٹ رینج میزائل کا تجربہ شمالی کوریا کے بڑے اور ایٹمی میزائلوں کے تجربے نہ کرنے کے وعدوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق میزائلوں کو جاپان کے ساحل میں داغا گیا جس نے 70 سے 200 کلو میٹر کے درمیان پرواز کی۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہیکہ شمالی کوریا کے اس اقدام سے آگاہ ہے اور اس طرح کی اہم مانیٹرنگ کو جاری رکھا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…