منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

چین کی پاکستان اور افغانستان کے اہم علاقوں میں فوجی اڈے قائم کرنے کی تیاریاں،امریکی محکمہ دفاع نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ چین فوجی اڈہ طویل عرصے سے اپنے دوست اور قابل اعتماد ممالک میں قائم کرے گا جن میں ممکنہ طور پر پاکستان، خلیجی ریاستیں، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقے شامل ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق

امریکی ادارے پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ چین اپنے عالمی منصوبے ون بیلٹ ون روڈ کے تحفظ کے لیے پاکستان میں فوجی اڈہ قائم کرے گا۔امریکی کانگریس کو پیش کی گئی پینٹاگون رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین اپنے عالمی تجارتی منصوبے ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ کی حفاظت کے لیے فوجی اڈے کے قیام کے لیے سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے چین فوجی اڈہ طویل عرصے سے اپنے دوست اور قابل اعتماد ممالک میں قائم کرے گا جن میں ممکنہ طور پر پاکستان، خلیجی ریاستیں، جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی بحرالکاہل کے علاقے شامل ہیں۔اس وقت چین کا بیرون ملک ایک فوجی اڈہ ہے جو افریقی ملک جبوتی میں قائم ہے جب کہ گزشتہ برس چین کی جانب سے افغانستان کے شمال مغربی علاقے واخان راہداری پر ملٹری بیس بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے دنیا بھر کے 152 ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کے لیے ون بیلٹ اور ون روڈ منصوبے کا آغاز کیا ہے جس میں بیلٹ سے مراد زمینی رابطہ جب کہ روڈ سے مراد بحری گزرگاہ ہے۔ اس منصوبے کا مکمل نام سلک روڈ اکانومک بیلٹ اور 21 سینچری میری ٹائم سلک روڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…