منگل‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کا ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں مافوق الفطرت اور دیومالائی عفریت کے قدموں کے نشان ملنے کا دعویٰ،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

datetime 30  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)انڈین فوج نے دعوی کیا ہے کہ انھیں ییٹی کے قدموں کے نشان ملے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین حیرت کے اظہار کے ساتھ اس دعوے کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔ییٹی ایک دیو قامت بن مانس کی نسل کی مخلوق ہے جس کا ذکر جنوب مشرقی ایشیا کی لوک داستانوں میں ملتا ہے۔

ییٹی جیسی مخلوق کی موجودگی کے کبھی کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے ہیں  لیکن دیومالائی کہانیوں میں اس کا ذکر ملتا ہے اور لوگ اس میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق فوج نے پیر کو اپنے ساٹھ لاکھ ٹوئٹر فالوورز کو ٹویٹ کر کے بتایا کہ انھوں نے ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ماکالو بیس کیمپ کے قریب ایک مافوق الفطرت اور دیومالائی عفریت ییٹی کے قدموں کے نشان دیکھے ہیں۔ برف پر یہ نشانات فوج کو نو اپریل کو ملے تھے لیکن فوج نے ان کو عام کرنے کا فیصلہ یہ سوچ کر کیا کہ ییٹی کے بارے میں جو کہانیاں پہلے سے موجود ہیں یہ نشان ان سے ملتے ہیں۔سوشل میڈیا پر حیرت کا اظہار کرنے والوں سے فوج نے کہا کہ ییٹی کے بارے میں شواہد کی تصاویر لی گئیں اور ماہرین کی رائے حاصل کرنے کے لیے یہ ان کے حوالے کر دی گئیں۔فوج نے مزید کہا کہ انھوں نے یہ مناسب سمجھا کہ ان تصاویر کو عام کردیں تاکہ سائنسدان اور عوام میں اس بارے میں دلچسپی پیدا ہو۔ٹوئٹر استعمال کرنے والوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج اس خیالی مخلوق کے بارے میں کس طرح یہ دعوی کر سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…