ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کومائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ کا زیادہ استعمال مہنگا پڑ گیا ہے اور انہیں ایک مقامی شہری کی جانب سے1کروڑ ہرجانے کے دعوے کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر جگبیر رتھی کا دعویٰ ہے کہ امیتابھ نے ٹوئٹر پر ان کی شاعری کسی اور کے نام سے چلائی جس سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہیں ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں ان سے ایک کروڑ روپیہ بطور ہرجانہ طلب کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رتھی کی ایک نظم جو انہوں نے2006میں تحریر کی تھی، امیتابھ کے ٹوئٹر ہینڈل پر کسی وکاس ڈوبے نامی شخص نے شیئر کی۔ امیتابھ نے اس نظم کو وکاس ڈوبے کے نام سے ہی اپنے فیس بک اور ٹوئٹر پیجز پر شیئر کردیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں