اقوام متحدہ(این این آئی)انسانی حقوق کی مندوبہ امل کلونی نے شدت پسند تنظیم داعش کے مالی معاونت کار ابو سیاف کی اہلیہ ام سیاف کے خلاف عراق کے یزیدی قبیلے کی خواتین کی آبرو ریزی میں معاونت کرنے امریکی خاتون کایلامولر کو یرغمال بنانے کے الزامات میں مقدمات چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔امل کلونی دہشت گردوں کیہاتھوں میں یرغمال رہنے والی خواتین بالخصوص ام سیاف گھر پر محصور رکھی گئی یزیدی خواتین کی وکالت کررہی ہیں۔ایک بیان میں امل کلونی نے کہا کہ یزیدی فرقے کی
خواتین کو ام سیاف کے گھر پر داعشی جنگجو ریپ کا نشانہ بناتے جب کہ امریکی یرغمالی خاتون کایلا مولر کی داعشی خلیفہ ابو بکر الغدادی نے عصمت ریزی کی تھی۔ سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کے دوران امل کلونی نے کہا کہ ام سیاف نے یزیدی خواتین کو ایک کمرے میں بند رکھا۔ ان پرتشدد پر اکسایا۔ اس کے بعد انہیں عصمت ریزی کے لیے تیار کرنے کی خاطر ان کے چہروں پر میک اپ پائوڈر لگایا جاتا۔تاہم امل کلونی نے ام سیاف کے مکان کے بارے میں یہ نہیں بتایا کہ وہ کہاں پر واقع تھا