نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے کہا ہے کہ وہ اپنی خام تیل کی ضروریات ایران کے بجائے اب دوسرے ممالک کے ذریعے پورا کرے گا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایاکہ نئی دہلی حکومت خام تیل کی قومی ضروریات اب دیگر پارٹنر ممالک
سے خریدے گئے تیل سے پورا کرے گی۔ ترجمان کے مطابق بھارت اپنے توانائی کے اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ذرئع تلاش کرتارہے گا۔ بھارت نے اس سال مارچ میں ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال میں تقریباً چوبیس ملین ٹن خام تیل ایران سے خریدا تھا۔