بیروت(این این آئی)شام کے وسطی علاقے مشرقی حمص میں داعش کے جنگجوؤں کے حملے میں اسدی فوج کے 35 فوجی اور ان کے وفادار جنگجو ہلاک ہوگئے ۔ حمص میں داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے شامی فوجیوں میں چارسینئر افسران بھی شامل ہیں، داعش نے حمص میں شامی فوج اور اس کے حامیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں
انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم آبزر ویٹری فارہیومن رائٹس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران حمص میں ایک مقام پر 25 اور دوسرے پر 10 شامی فوجی اور اس کے وفادار جنگجو ہلاک ہوگئے۔انسانی حقوق کے آبزرور رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ حمص میں داعش کے حملے میں ہلاک ہونے والے شامی فوجیوں میں چارسینئر افسران بھی شامل ہیں۔دوسر جانب داعش نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں حمص میں شامی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا، داعش نے حمص میں شامی فوج اور اس کے حامیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی۔حمص میں شامی فوج کی بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 23 مارچ کو امریکا اور دیگر اتحادیوں کی حمایت یافتہ کرد پروٹیکشن یونٹس کی طرف سے شام میں داعش کے خاتمے کااعلان کیا گیا تھا۔ مبصرین کہنا تھا کہ شام کی سرزمین سیداعش کو مکمل طورپرختم نہیں کیا جاسکا۔حمص میں اسدی فوج کی تازہ ہلاکتیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ داعش اب بھی شام میں بھرپور قوت رکھتی ہے۔