انقرہ(این این آئی)ترکی میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کے ساتھ تصادم میں چار ترک فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اس کارروائیوں کے دوران چھ ترک فوجی زخمی بھی ہوئے۔ پی کے کے یا کردستان ورکرز پارٹی کو ترکی کے علاوہ امریکا اور یورپی یونین نے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہاکہ یہ واقعہ ترکی اور عراق کی
سرحد کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم علیحدگی پسند پارٹی کے جنگجوؤں نے ترکی کے جنوب مشرقی صوبے میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا، جس کے بعد فوج نے ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اس کارروائیوں کے دوران چھ ترک فوجی زخمی بھی ہوئے۔ پی کے کے یا کردستان ورکرز پارٹی کو ترکی کے علاوہ امریکا اور یورپی یونین نے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔