جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کالعدم تنظیموں کے دو دہشتگرد گرفتار ، دونوں کا تعلق کہاں سے ہے؟

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ (این این آئی)سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق مانسہرہ کے علاقے چھترپلین میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے

دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک کا تعلق تحریک طالبان پاکستان اور دوسرے کا تعلق داعش سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں ایک تحریک طالبان کا کمانڈر عظیم جان عرف قاری خاکسار ہے جس کا تعلق تورغر سے ہے جبکہ دوسرے دہشت گرد محمد انور کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔دہشت گردوں کو ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے مضافات سے گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد عظیم جان کراچی، سوات اور شانگلہ میں ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا، وہ خودکش بمباروں کا ٹرینر ہے اور کئی حملے بھی کروا چکا ہے۔ اس کے علاوہ عظیم جان کا گروپ امریکی صحافی ڈینئل پرل کے اغوا اور قتل میں بھی ملوث تھا، جب کہ اس گروپ نے ہزار گنجی کوئٹہ میں بھی دھماکا کیا تھا جس میں 143 افراد شہید ہوئے تھے۔گرفتار ہونے والے دوسرے دہشت گرد انور کا تعلق داعش سے ہے، انور پشاور ڈائیو و ٹرمینل پر حملے اور تین پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب تھا۔ دونوں دہشت گردوں کو چند روز قبل گرفتار ہونے والے ملزمان کی نشان دہی پرگرفتار کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…