تہران (این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیاہے۔ ایرانی پارلیمان نے گزشتہ روز اس حوالے سے قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دی ہے، قرارداد کے حق میں پارلیمنٹ میں موجود 207 میں سے 204 اراکین
نے ووٹ ڈالا۔امریکی فوجیوں کو دہشتگرد قرار دینے سے متعلق قرار داد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی۔قرارداد میں تہران حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکہ کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارتکاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔یاد رہے8اپریل کو امریکہ نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا تھا۔