بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعدنیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی مقبولیت بڑھ کرکتنے فیصد ہو گئی، حالیہ سروے رپورٹ جاری

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ (این این آئی) سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جس طرح انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا اس کے باعث عالمی سطح پر ان کا انتہائی مثبت تاثر ابھرا جبکہ عوامی سطح پر بھی ان کی پذیرائی میں بھرپور اضافہ ہوا جس کا اندازہ حالیہ سروے سے لگایا جاسکتا ہے۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کے ایک ٹی وی چینل کی جانب سے عوامی رائے کا جائزہ لیا گیا۔

جس کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو نیوزی لینڈ کے 51 فیصد عوام پسند کرتے ہیں۔ ٹی وی کی جانب سے یہ سروے 6 سے 10 اپریل کے درمیان کیا گیا ہے جس میں 3 اعشاریہ ایک فیصد نتائج کو غلط قرار دیا گیا ہے۔سانحہ کرائسٹ چرچ 15 مارچ کو ہوا تھا جب آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک سفید فام دہشتگرد نے 2 مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جس طرح سارے معاملے کو ہینڈل کیا اور مسلمانوں کی دلجوئی کی اس سے دنیا بھر میں انہیں خوب نیک نامی حاصل ہوئی ۔سانحہ کرائسٹ چرچ سے پہلے فروری 2018 میں بھی عوامی مقبولیت کا سروے کرایا گیا تھا لیکن اس میں جیسنڈا آرڈرن کی مقبولیت صرف 7 فیصد تھی جو سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بڑھ کر 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔حالیہ سروے کے مطابق آرڈرن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کی مقبولیت 48 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس کی حریف جماعت نیشنل پارٹی کی عوامی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی ہے حالانکہ 2017 کے سروے میں نیشنل پارٹی کی مقبولیت 40 فیصد تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…