جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کیا قرآن و سنت کی رو سے اجازت ہے؟بھارتی سپریم کورٹ نے ملک بھر کی مساجد میں خواتین کے داخلے اور نماز کی ادائیگی سے متعلق بڑا حکم جاری کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی ) بھارتی سپریم کورٹ نے ملک کی تمام مساجد میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دینے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔بھارتی عدالت عظمی میں پونے سے تعلق رکھنے والے مسلمان میاں بیوی نے درخواست دائر کی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق درخواست گزاروں نے کہا کہ بھارت میں خواتین کو تمام مساجد میں داخل ہونے اور نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جائے، قرآن و سنت سے ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے سے روکا گیا ہو، مکے اور مدینے

میں بھی خواتین کو مساجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے، لہذا بھارتی مساجد میں بھی خواتین کے داخلے پر پابندی کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا جائے۔درخواست گزاروں نے کہا کہ ملک میں صرف جماعت اسلامی اور کیرالا ندو المجاہدین کے تحت چلنے والی مساجد میں خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے لیکن دوسرے مسلک کی مساجد میں پابندی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے سبری مالا مندر کیس میں فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب کرلیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…