دبئی(این این آئی )دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی وڈیو پوسٹ کی ہے۔ اس وڈیو میں آسمانی بجلی کے برج خلیفہ کی چوٹی سے ٹکرانے کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کی اونچائی
828 میٹر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے تمام حصوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس کے نتیجے میں متعدد وادیوں اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی سی صورت حال پیدا ہو گئی۔ ان علاقوں میں راس الخیمہ، عجمان، فجیرہ اور شارقہ شامل ہیں۔