بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

سوڈانی اپوزیشن کا سابق دور کے تمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم (این این آئی )سوڈان کی اپوزیشن نے سابق معزول صدر عمرالبشیرکے دور میں قائم کیے گئے تمام ادارے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سوڈانی اپوزیشن کی اہم شخصیات اور دانشورں اور پیشہ ور تنظیموں کی طرف سے عسکری کونسل پر زور دیا گیا کہ وہ سابق دور حکومت میں قائم کردہ تمام ادارے ختم کرے، سابق حکومت کے دور میں لگائے گئے چیف جسٹس،ارکان پارلیمنٹ اور پراسیکیوٹر جنرل کو ان کے عہدوں سے ہٹائے۔اپوزیشن کی طرف سے عسکری کونسل پرزور دیا گیا کہ

وہ دھرنا دینے اور احتجاج کرنے والے شہریوں کے مطالبات سننے اور ان کے حل کے لیے سول ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔ فوج نے ایک بار پھر مظاہرین سے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے منتشر ہوجائیں۔ سوڈان کی مسلح افواج کی طرف سیدھرنا دینے والے شہریوں سے کہا گیا کہ وہ دھرنا ختم کریں، احتجاج کی وجہ سے بند کی گئی سڑکیں کھولیں اور زندگی کو معمول پرلانے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ مسلح افواج کی طرف سے مظاہرین کے تمام جائز مطالبات پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…