جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں،حمزہ شہباز اپنے ہی کس شخص کی وجہ سے نیب کے شکنجے میں پھنس گئے؟ نجی ٹی وی کے انکشافات

datetime 14  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب )کے زیر حراست حمزہ شہباز کے فرنٹ مینوں نے بہت سے راز اگل دیے نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلئے۔ نامعلوم افراد کی جانب سے لاکھوں ڈالرز حمزہ شہباز کے اکاؤنتس میں منتقل ہونے کا انکشاف‘ محبوب علی اور منظور احمد نامی افراد نے مبینہ طور پر 23 ٹرانزیکشنز کے ذریعے 2.5 ملین ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے۔ جبکہ دونوں افراد کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں ہیں۔ فرنٹ مینوں کے ذریعے

رقم بیرون ملک بھجوا کر بیرونی سرمایہ کاری کے طو رپر نامعلوم افراد کے ذریعے حمزہ شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوتی رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے مبینہ طور پر حمزہ شہابز کے دو فرنٹ مین محبوب علی اور منظور احمد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش نیب سے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا گہے۔ نیب حمزہ شہباز کے منی لاندرنگ کرنے کے ٹھوس ثبوت حاصل کرلئے ہیں نیب نے ترسیلات زر سے متعلق حمزہ شہباز کے خلاف اہم ثبوت اکتھے کرلئے ہین حمزہ شہباز کو نامعلوم افراد کیجانب سے لاکھوں ڈالرز کی رقوم بھیجے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محبوب علی اور منظور احمد مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے راہنماء4 حمزہ شہباز کے فرنٹ مین اور بے نامی دار ہیں جنہوں نے 23 ٹرانزیکشنز کے ذریعے اڑھائی ملین ڈالرز قانونی طو رپر بیرونی ملک بھجوائے۔ دونوں افراد کے پاس نہ تو پاسپورٹ ہیں نہ انہوں نے کبھی برطانیہ کا سفر کیا تاہم دونوں کی جانب سے رقم سرمایہ کاری کے طور پر بیرون ملک بھجوائی گئی نیب کا اس معاملے پر موقف ہے کہ بے نامی داروں کے ذرعیے رقوم پہلے بیرون ملک بھجوائی جاتی ہیں بعد ازاں وہی رقوم بیرونی سرمایہ کاری کے طور پر نامعلوم افراد کے ذریعے حمزہ شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی ہیں۔ 25 جون 2007 ء4 کو ایک لاکھ 65 ہزار 980 ڈالر زکی رقم سرکلر روڈ لاہور بھجی گئی جو اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے انہی ٹھوس شواہد کی بنیاد پر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کارکنوں نے کارسرکار میں مداخلت اور بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت منطور ہونے پر گرفتار عملک میں نہ لائی جاسکی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…