خانپور/راولپنڈی (این این آئی)خان پور ڈیم میں پانی کی سطح انتہائی حد کو پہنچ گئی جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ڈیم کے اسپل وے کھول دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خان پورڈیم میں پانی کی آمد496 مکعب فٹ فی سکینڈ ہے ، اسپل وے کھول کر ڈیم سے6500 کیوسک اضافی پانی کااخراج شروع کر دیا گیا واضح رہے کہ خان پور ڈیم کا انتہائی لیول 1982 فٹ ہے۔ دوسری جانب خان پور ڈیم پانی کے والو کھولنے سے نالہ لئی میں سیلاب کا
خدشہ پیدا ہوگیا ۔ مساجد میں اعلانات کر کے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے بتایاکہ شہریوں کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ،سیلاب کا کوئی خدشہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی حکومتی ایمرجنسی ادارے کی جانب سے بھی ہمیں کوئی الرٹ جاری نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ خان پور ڈیم کا اضافی پانی نالہ لئی میں نہیں گرتا یہ کے پی کے میں گرتا ہے ۔