نئی دہل(این این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما اور یونین منسٹر سمریتی ایرانی بھارتی الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے اقرار کیا ہے کہ وہ گریجویٹ نہیں ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے بیان حلفی میں سمریتی ایرانی نے وضاحت سے لکھا کہ میں نے 1991 میں سیکنڈری اور 1993 میں ہائر سیکنڈری اسکول کا امتحان پاس کیا۔اس کے برعکس 2014 کے انتخابات میں
سمریتی ایرانی نے بیان حلفی میں کہا تھا کہ میں نے یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔ ان کے متضاد دعوؤں کے نتیجے میں بھارتی سیاست میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔سمریتی ایرانی ماضی میں ماڈلنگ اورڈراموں میں ادکاری بھی کرچکی ہیں جس کی وجہ سے وہ سرحد کے دونوں جانب خواتین میں یکساں مقبول ہیں۔حالیہ الیکشن میں سمریتی ایرانی کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کے مدمقابل الیکشن لڑ رہی ہیں۔