جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت میں انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل،دوسرامرحلہ18اپریل کو ہوگا

datetime 12  اپریل‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی، شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ دوسرا 18 اپریل، تیسرا 23 اپریل، چوتھا 29 اپریل، پانچواں 6 مئی، چھٹا 12 مئی اور ساتواں 19 مئی کو ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، بیس ریاستوں کے شہریوں نے پولنگ اسٹیشن جاکر اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

انتخابی عمل تقریبا چھ ہفتے تک جارے رہے گا، اس دوران نو سو ملین رجسٹر ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔انتخابی عمل کا آخری مرحلہ انیس مئی کو مکمل ہوگا اور ووٹوں کی گنتی تئیس مئی سے شروع ہوگی، تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ عوام کی بڑی تعداد نے پولنگ اسٹیشن کا رخ کیا اور ووٹ کاسٹ کیے۔بھارت میں بے روزگاری کے ساتھ ساتھ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، شہری بھوک افلاس کے باعث خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں، لوگوں کی خواہش کہ ملک میں خوش حالی آئے۔بھارت میں لوک سبھا کی 543 کی نشستوں کے لیے پہلے مرحلے میں 91 پر پولنگ ہوئی، آندھرا پردیش، اترپردیش، آسام، بہار اور اڑیسہ سمیت 20 سے زائد ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی۔بھارت کے عام انتخابات میں 90کروڑ افراد ووٹ کا حق استعمال کریں گے، 7مراحل میں ہونے والے بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 23مئی کو ہوگا۔انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، جبکہ دوسرا 18 اپریل، تیسرا 23 اپریل، چوتھا 29 اپریل، پانچواں 6 مئی، چھٹا 12 مئی اور ساتواں 19 مئی کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…