پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عالمی سمندروں کے درجہ حرارت بڑھنے کے نئے ریکارڈ قائم، سمندروں کی سطح میں اضافہ ،دنیا کے متعددبڑے شہروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(این این آئی) اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ عالمی سمندروں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس سے عالمی تپش اور سمندروں میں رہنے والی حیات کو درپیش خطرات کے متعلق ماہرین کی تشویش بڑھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے ، ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیوایم او) نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں سمندری سطح کے درجہ حرارت میں اضافے سے ہٹ کر بھی دیگر کئی عوامل پر تفصیلی بحث کی ہے۔

ڈبلیو ایم او کے مطابق 2018 میں سمندروں کی سطح سے 700 میٹر گہرائی تک درجہ حرارت میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں 1955 تک کا جائزہ لیا گیا ہے۔اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گیوٹریس نے اس رپورٹ کو ’ تمام حکومتوں، شہروں اور کاروباری حلقوں کے لیے بیداری کی صدا قرار دیتے ہوئے کچھ کرنے پر زور دیا ہے۔ آب و ہوا میں تبدیلی (کلائمٹ چینج) کا عمل ہمارے اقدامات سے بھی کئی گنا تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے اس سال 23 ستمبر کو ہونے والی عالمی آب و ہوا کانفرنس کو عالمی لیڈروں کے لیے حتمی اور فیصلہ کن موقع قرار دیا ہے تاکہ اس چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اجلاس میں تقریروں کی بجائے ٹھوس اقدامات اور حکمتِ عملی کے ساتھ شریک ہوں۔ ان میں سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اگلے عشرے تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 45 فیصد اور 2050 تک مکمل کمی لائی جاسکے۔دنیا بھر میں رکازی (فاسل) ایندھن سے خارج ہونے والی حرارت اور گیسوں کی 93 فیصد مقدار سمندروں میں جذب ہورہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پانیوں کی گرمی کو گلوبل وارمنگ کی ایک مؤثر نشانی کے طور پر لیا جاتا ہے۔ تاہم تمام سمندروں کے درجہ حرارت میں اضافے کی شرح یکساں نہیں ہے۔ جنوبی نصف کرے کے سمندر زیادہ تیزی سے گرم ہورہے ہیں اور وہاں گرمی انتہائی گہرائی تک پہنچ رہی ہے۔بعض ماڈل بتاتے ہیں کہ عالمی سمندروں میں 2000 میٹر تک کی گہرائی میں بڑھنے والا درجہ حرارت صدی کے اختتام تک اوسط0.8 فیصد تک بڑے گا۔ یہ اضافہ سمندری حیات اور مرجانی چٹانوں پر کسی قیامت سے کم نہ ہوگا۔ دوسری جانب سمندروں کی سطح میں بھی اضافہ ہوگاجس کی وجہ سے سمندر کے کنارے واقع دنیا کے متعدد بڑے شہروں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے پانی کی سطح میں غیرمعمولی اضافے کی وجہ سے یہ شہر پانی میں بھی ڈوب سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…