واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت دفاع پنٹاگون نے کہا ہے کہ امریکا ترکی کے ساتھ ایک مشترکہ ایکشن گروپ کی تشکیل پر غور کررہا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان روس کے ایس 400دفاعی نظام اور امریکا کے ایف 35 جنگی جہازوں کے منصوبے کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کا کوئی حل نکالا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنٹا گون کے ترجمان اریک باھن نے کہا کہ
تکنیکی ایکشن گروپ کی تشکیل اس مرحلے پر ضروری نہیں اور نہ ہی امریکا اسے تنازع کے حل کے ایک وسیلے کے طور پردیکھتا ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن کئی مرتبہ اپنے بیانات میں یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ روسی ساختہ S۔400 میزائل سسٹم کی ڈیل سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایردوآن اپنے عوام کے سامنے یہ موقف پیش کرنے کے خواہش مند ہیں کہ وہ امریکی دباؤ پر نہیں جھکتے۔