منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

بھارت جانے والے اسرائیلی وفد کی خفیہ دستاویزات گم ہونے کا انکشاف،پھر یہ دستاویزات کہاں سے ملیں؟اسرائیل میں ہلچل مچ گئی

datetime 4  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وفد بھارت جاتے ہوئے اسلحہ کے سودوں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی فائل ایک ریستوران میں بھول کر چلا گیا،اسرائیلی جریدے نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کا وفد ہندوستان جاتے ہوئے اسلحہ کے سودوں سے متعلق خفیہ دستاویزات کی فائل ایک ریستوران میں بھول کر چلا گیا تھا۔ اسرائیلی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر میر بن شبات کی زیر صدارت

ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے نئی دہلی میں ملاقات کی تھی۔اسرائیلی جریدے نے خفیہ دستاویزات کی فائل گم ہونے کے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی وفد جنوری میں ہندوستان کے اہم دورے پر جارہا تھا۔وفد کے ارکان نے ایک ریستوران میں کھانا کھایا جہاں وفد کے سربراہ کا معاون دستاویزات کی فائل بھول گیا۔ویٹر نے میز پر رکھی ہوئی فائل کھول کر دیکھی تو پتہ چلا کہ اسکا تعلق ہندوستان میں اسرائیلی سفارتخانے سے ہے۔ اس نے اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا جس کی ماں اسرائیلی سفارتخانے میں ملازم تھی۔ دوست وہ فائل لیکر دہلی گیا اور اسے اپنی والدہ کے حوالے کردیا۔ ماں نے فائل سفارتخانے میں سیکیورٹی افسر کو پیش کردی۔واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر تحقیقاتی کمیٹی بٹھا دی گئی۔ کمیٹی نے قومی سلامتی کونسل کے مشیر کے معاون کو انتباہ جاری کیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹو ں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل ،ہندوستان کو ڈرون ، ٹینک شکن میزائل، توپیں اور رڈار سسٹم جیسے ہتھیار اور طیارے فروخت کرنے کا خواہشمند ہے۔اسرائیلی قومی سلامتی کونسل نے بتایا ہے کہ فائل گم ہونے سے اسرائیلی سلامتی کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…