جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

عرب اتحاد نے حوثیوں کے 2 ڈرون مار گرائے،آپریشن کے دوران کتنے افرادنشانہ بنے؟پڑھئے تفصیلات

datetime 3  اپریل‬‮  2019 |

صنعاء(این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور ایران نواز حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔ اس آپریشن میں پانچ فراد زخمی ہوئے ۔متعدد گھروں اور 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی محکمہ فضائی دفاع نے خمیس مشیط کی طرف اڑائے گئے حوثیوں کے ڈرون طیارے فضاء میں

مار گرائے۔انہوں نے بتایا کہ حوثیوں کے ڈرون طیاروں کو تباہ کرنے کے آپریشن کے نتیجے میں جہازوں کے ٹکڑے آبادی میں آگرے جس کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، متعدد گھروں اور 4 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ڈرون طیاروں، بارود سے لدی کشتیوں اور دیگر ہتھیاروں کا بیدریغ استعمال کررہی ہے اور یمنی باغیوں کو یہ اسلحہ ایران کی طرف سے مہیا کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…