برلن(این این آئی)جرمن شہر فرینکفرٹ کے قریب گزشتہ روز گِر کر تباہ ہونے والے ایک چھوٹے مسافر طیارے سے حکام کو تین لاشیں ملی ہیں جن میں سے ایک روس کی امیر ترین خاتون کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی ایئرلائن ایس سیون گروپ کے مطابق اس کی شریک مالک نتالیا فَلیویا اس چھ نشستوں والے جہاز
میں سوار تھیں جو فرینکفرٹ کے قریب ایگلزباخ کے ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل کھلی جگہ پر گِر کر تباہ ہو گیا۔ گرنے کے بعد اس جہاز میں آگ لگ گئی تھی۔ روسی میڈیا کے مطابق فَلیویا اپنے والد کے ساتھ جہاز میں سفر کر رہی تھیں۔ جرمن حکام نے خاتون کے علاوہ دو روسی شہریوں کی لاشوں کا بتایا ہے تاہم ان کی شناخت نہیں بتائی گئی۔