منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ملازمت پیشہ سعودی خواتین کی تعدادمیں20فیصد اضافہ

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)مملکت میں بے روزگار سعودیوں کی شرح کم ہو کر12.7فیصد رہ گئی۔گزشتہ سہ ماہی میں یہ شرح 12.8فیصد تھی۔ ملازمت پیشہ خواتین کی تعداد میں 20.2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سعودی ٹی وی کے مطابق سعودی ادارہ شماریات نے 2018کی چوتھی سہ

ماہی سے متعلق لیبر مارکیٹ کے اعداد و شمار جاری کر کے بتایا کہ سعودی نوجوانوں میں بیروزگاری کی شرح 6.6فیصدتک پہنچ گئی۔ 2018ء کی چوتھی سہ ماہی میں بیروزگار خواتین کی شرح 32.5فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 15برس اور اس سے زیادہ عمر کے سعودی شہریوں میں بیروزگاری کی اوسط شرح میں ٹھہرا?آیا ہے۔ یہ 2018ء کی چوتھی سہ ماہی میں 6.0فیصد ہو گئی۔ آخری سہ ماہی کے اعداد و شمار کے مطابق ملازمت پیشہ سعودیوں کی مجموعی شرح 42.0فیصد تک پہنچ گئی۔سعودی خواتین کی شرح 20.2فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ شماریات ایسے سعودیوں کو بیروزگار مانتا ہے جو وزارت شہری خدمات کی ویب سائٹ ’’جدارہ و ساعد‘‘فروغ افرادی قوت فنڈ (طاقات) پرروزگار کی تلاش کیلئے اندراج کرائے ہوئے ہوں۔ محکمہ شماریات ایسے سعودی حضرات و خواتین کو بیروزگار نہیں تسلیم کرتا جو دفاتر کے ریکارڈ میں روزگار کے متلاشی کی حیثیت سے اپنے ناموں کا اندراج کرائے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بیروزگار نہیں ہوتے بلکہ متبادل روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…