دو حہ (این این آئی)بھارتی صحافی اور مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ نہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی فوجی طاقت مسئلہ کا حل ہے ، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔ عالمی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو دمیں معروف بھارتی دانشور، مصنفہ اور صحافی ارون دھتی رائے نے کہا کہ فوجی طاقت کا استعمال مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہے اور نہ ہی کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،اس مسئلے کو وہاں کی عوام پر چھوڑ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ
حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں وزیراعظم مودی کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا۔ مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت انتہا پسندی کا شکار ہو گیا اور بھارتی میڈیا سے لیکر عوام تک جنگی جنون میں مبتلا ہوگئے۔ایک سوال کے جواب میں خاتون صحافی نے کہاکہ بھارت میں کسان، عدالتی نظام، تاجر اور طلباء سب پریشان ہیں کوئی بھی حکمراں جماعت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ تاہم بھارتی انتخابات ذات پات کی پیچیدگیوں میں جکڑے ہوئے ہیں اس لیے نتائج کچھ بھی ہوسکتے ہیں۔