اسلام آباد (این این آئی)برطانوی نژاد خاتون کو ان کے پاکستانی شوہر ڈاکٹرعادل نے 2 کروڑ روپے سے محروم کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا کہ برطانوی نژاد خاتون پاکستانی شوہر کے فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ شوہر نے اپنی برطانوی نڑاد بیوی کے اکاؤنٹ سے دو کروڑ روپے نکال لئے اور روپوش ہوگیا،
متاثرہ خاتون نے شوہر کی جعل سازی پر ایف آئی اے سے رجوع کرلیا ۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ڈاکٹر عادل نامی شخص کو جعلسازی پر برطانیہ سے بھی 5 سال قبل ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ایف آئی اے نے متاثرہ خاتون کی درخواست کا نوٹس لے لیا اور اس معاملے کی تحقیقات کے لئے بینکوں سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔