کابل (این این آئی) گزشتہ رات افغان طالبان اورافغان فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں طالبان نے صوبہ بدخشان کا علاقہ ارغنج کا کنٹرول سنبھال لیا۔ارغنج کے پولیس چیف ثناء اللہ روحانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان نے ارغنج پر قبضہ کرلیا ہے اور اس کے علاوہ اس پاس کے علاقوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کے طالبان نے ارغنج کے پولیس دفتر کو بھی قبضہ
کرلیا ہے اور طالبان کے پولیس مرکز کے کنٹرول کے بعد پولیس اہلکار اس پاس کے مختلف علاقوں میں چلے گئے۔پولیس افسر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات ہونے والی جھڑپ میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک، پانچ زخمی اور تین اہلکاروں کو طالبان نے گرفتار کر لیا۔ طالبان کے مطابق دو پولیس اہلکار سمیت تیرہ افراد ہلاک گزشتہ رات ہونے والی جھڑپ میں ہلاک ہوئے ہیں ۔