جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ رانی کومداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی اداکارہ رانی کی 22 ویں برسی ا?ج منائی جارہی ہے۔8 دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہونے والی رانی کا اصل نام ناصرہ تھا۔ رانی کے والد معروف گلوکارہ مختاربیگم کے ملازم تھے، جس نے رانی کو فنی تربیت کے لئے مختار بیگم کے حوالے کردیا۔ 1962 میں ہدایت کار انور کمال پاشا نے انہیں رانی کا فلمی نام دے کر اپنی فلم ”محبوب“ میں کاسٹ کیا۔ یہ فلم تو کامیاب نہیں ہوئی مگر اس کے بعد رانی پر فلمی دنیا کے دروازے کھل گئے۔ 1967 میں ہدایت کار حسن طارق کی فلم ‘دیور بھابی’ کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔ 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘انجمن’ نے انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ بنادیا۔
رانی نے اپنے فلمی کیریئرمیں مجموعی طور168 فلموں میں کام کیا جن میں 103 فلمیں اردو میں اور 65 فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ 1980 کی دہائی میں رانی نے پاکستان ٹیلی وڑن کی کئی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کیا جن میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ اداکاری کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی رانی اپنی نجی زندگی میں زیادہ سکھ نہیں دیکھ پائیں، انہوں نے 3 شادیاں کیں اور تینون ہی ناکام ہوئیں۔ رانی 1993 میں آج ہی کے 46 برس کی عمر میں کینسر سے لڑتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملیں لیکن وہ آج بھی اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…