نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان امن وسلامتی ،بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔نیویارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اقوام متحدہ کے اعلی عہدیداروں، سفرا اور مندوبین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی نے یوم پاکستان کا کیک کاٹا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نئی اور پراعتماد قیادت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پرامید، نوجوان با صلاحیت، پاکستان مستحکم ، ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان امن وسلامتی ، بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔