جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آنے والے کچھ سالوں میں پاکستان میں کونسی آفات نازل ہو سکتی ہیں ؟ وفاقی حکومت نے خوفناک پیش گوئی کر دیا

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آنیوالے برسوں میں ملک میں خشک سالی کے خطرات کی پیش گوئی کردی ہے ۔موسمیاتی تبدیلی اور بارشوں کی شرح میں ہونے والی کمی کے پیش نظر حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے

صوبائی سطح پر خشک سالی سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ منصوبہ تیار کرنے کا فٰیصلہ کیاہے تمام صوبائی حکومتیں خشک سالی کے اثرات سے نبردآزماہونے کے لیے منصوبے تیار کریں گی۔وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ مستقبل میں ممکنہ خشک سالیوں کے بارے میں تحقیقاتی کام کریں اوران کے اسباب کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔دستاویزمیں بتایاگیاہے کہ وفاقی حکومت نے اس بات کابھی فیصلہ کیاہے کہ مستقبل میں خشک سالی کے انسدادکے لیے آبی ذخائر سے پانی کے اخراج میں بھی نظر ثانی کی جائے گی اور پانی کے مناسب انتظام کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق ممکنہ خشک سالی سے بچاؤ کیلئے کیے جانیوالے تحقیقاتی کام کامقصد مناسب ریاضیاتی ماڈل تیارکرناہے۔خشک سالی سے نمٹنے کے صوبائی حکومتیں ایسے تمام علاقوں کے بارے میں اپنے اپنے منصوبے تیارکریں گی جو قحط سالی کا شکار ہوسکتے ہیں اور اس کے اثرات سے شدید طور پر متاثرہوسکتے ہیں۔علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق رواں صدی کے آخر تک سمندری پانی کی سطح دوگنا ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات نے کہا کہ سمندروں میں پانی کی بڑھتی ہوئی سطح خطرناک ہے اور اس کی موثر روک تھام نہ کی گئی تو 2100 تک سمندر میں پانی کی سطح دو گنا ہو جائے گی جس سے دنیا بھر کے بہت سے ساحلی شہروں بشمول کراچی میں آباد کروڑوں افراد کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گئی۔ انہوں نے کہاکہ موسیماتی تبدیلیوں کے باعث برف پگھلنے کی رفتار میں مسلسل تیزی آ رہی ہے جس سے سمندر میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تغیرات سے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر مربوط حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…