ریاض(این این آئی)سعودی کمپنی نے 30گاڑیوں کے لیے مختص جگہ اسمارٹ پارکنگ میں تبدیل کردیا جبکہ پارکنگ کا ماہانہ کرایہ 1200ریال مقرر کیاگیا ہے جو کہ سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں ایک مکان کے کرائے کے برابر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ریاض میونسپلٹی نے اعلان کیا کہ پارکنگ کا کرایہ علامتی ہوگا تاہم کمپنی نے میونسپلٹی کو
جھوٹا ثابت کردیااوربتایاکہ ریاض ریجن کے تجارتی علاقو ں میں کاروں کی بھرمار سے اس طرح کی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ کمپنی نے 30گاڑیوں کے لیے مختص جگہ کو اسمارٹ پارکنگ میں تبدیل کرکے 300گاڑیوں کے قابل بنادیا ہے۔ ہر گاڑی سے ماہانہ 1200ریال وصول کررہی ہے۔ مقامی شہریوں نے پارکنگ کے ہوشربا کرائے پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے۔