پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس فیصلہ،سابق بھارتی چیف جسٹس کا سنسنی خیزانکشاف، بھانڈا پھوڑدیا

datetime 21  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(سی پی پی )سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس پر سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو نے بھی رد عمل دیا۔ پروگرام تبدیلی کا سفر میں انکشاف کیا کہ بھارتی ایجنسیز کے پاس سائنٹفیک تحقیقات کا طریقہ کار ہی موجود نہیں۔ ایسے میں اس کیس کا فیصلہ یہی آنا تھا۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کے بعد بھارتی عدالت نے بھی انتہا پسند ہندوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔

سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بارہ سال بعد بری کردیا۔ مرکزی ملزمان سوامی اسیم آنند اور سنیل جوشی سمیت تمام ملزمان کو کلین چٹ جاری۔پاکستان کی جانب سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت کی مذمت کی گئی ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔بھارتی عدالت نے عدم ثبوت پر چاروں کو بری کردیا۔ مجرمان میں لوکیش شرما، کمل چوہان، اسیم آنند، رجیندر چوہدری شامل ہیں۔ جن کے خلاف بیانات بھی ریکارڈ ہوئے اور ثبوت بھی دیے گئے۔ندیپ ڈانگے، رام چندرا اور سنیل جوشی وہ ملزمان تھے جنہوں نے سہولت کاری میں حصہ لیا۔ تاہم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سنیل جوشی کو 2007 میں قتل کردیا تھا۔ جبکہ رام چندرا اور سندیپ ڈانگے تاحال مفرور ہیں۔ مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند پہلے ہی ضمانت پر رہا ہے۔پاکستان کو دہشتگردی میں ملوث ملزمان کی لسٹ تھمانے والے بھارت سے یہ سوال ہے کہ سمجھوتا ایکسپریس میں جاں بحق 68 افراد کے قاتل کیا معصوم تھے؟ یا جو لوگ مارے گئے ان کی جان کی کوئی قیمت نہیں تھی۔یقینا ہمیشہ کی طرح بھارت کے پاس ہٹ دھرمی کے سوا کوئی جواب نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…