پیرس(این این آئی)فرانس میں فضائی حادثات کے اسباب کی چھان بین کرنے والے ادارے بی ای اے کے ماہرین نے کہا ہے کہ ایتھوپیا میں تباہ ہونے والے بوئنگ میکس آٹھ طرز کے مسافر طیارے کے بلیک باکسز کا تجزیہ مکمل کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین نے بتایاکہ ایتھوپین ایئر لائنز کے مسافر طیارے اور لائن ایئر کے مسافر ہوائی جہاز کی تباہی کے واقعات میں
بہت کچھ مماثل ہے۔ آٹھ دن پہلے ایتھوپیا میں اس ایئر کریش کی وجہ سے ایک سو ستاون اور چند ماہ قبل لائن ایئر کے طیارے کی تباہی کے نتیجے میں ایک سو نواسی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ دونوں بوئنگ کمپنی کے میکس آٹھ طرز کے ہوائی جہاز تھے۔ ایتھوپین ہوائی جہاز کی تباہی کے بعد سلامتی کے خدشات کے باعث دنیا بھر میں ایسے تمام بوئنگ طیارے گراؤنڈ کر دئیے گئے تھے۔