چھتیس گڑھ(سی پی پی ) بھارت کی سی آر پی فورس پر ایک اور حملہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک بھارتی فوج ہلاک، جبکہ 5 زخمی ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ملٹری فورس سی آر پی پر بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران سی آر پی ایف کے کئی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ چھتیس گڑھ کے باغیوں کی جانب سے
اس وقت کیا گیا جب بھارتی ملٹری فورس سی آر پی ایف کے اہلکار گشت میں مصروف تھے۔اس دوران پہلے ایک ریمورٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا، جبکہ بعد ازاں مسلسل فائرنگ سے حملہ کیا گیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا، جبکہ 5 زخمی ہوئے۔بھارتی فوج پر حملہ کرنے والے باغی اس کاروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی ملٹری فورس سی آر پی پر خود کش حملہ کیا گیا ہے۔