جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مسلمان یہ جمعہ آزادی سے پڑھیں ہم ان کی مکمل حفاظت کریں گے،نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم کا جرات مندانہ اعلان

datetime 19  مارچ‬‮  2019 |

نیوزی لینڈ (آن لائن)نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مساجد حملے کے بعد پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ وزیراعظم جیسنڈا نے امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی کے لئے اسلام و علیکم کہتے ہوئے کہا کہ مسلمان اس جمعہ کی نماز آزادی سے ادا کریں ،ہم لوگ ان کی مکمل حفاظت کریں گے ۔منگل کو پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا نیوزی لینڈ کی سرزمین پر دہشتگردی کا واقعہ دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔

میں یہاں دہشت گردی کرنے والے کا نام لینا بھی پسند نہیں کروں گی اور آپ لوگ کبھی مجھ سے اس کا نام بھی نہیں سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک دہشت گرد ہے، ایک مجرم ہے اور وہ ایک انتہا پسند ہے لیکن وہ بے نام ونشان رہے گا،ہمیں ان لوگوں کا نام لینا چاہئے جنہوں نے اپنی جان گنوا دی بجائے اس کے کہ اس کا نام لیا جائے ،جس نے جان لی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نیوزی لینڈ میں اسے کچھ بھی نہیں دیں گے ، یہاں تک کہ نام بھی نہیں،حملہ آور آسٹریلیا میں پلا بڑھا نیوزی لینڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا،نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وزیراعظم نیوزی لینڈ جسینڈا نے کہا کہ نعیم راشد جن کا تعلق پاکستان سے ہے،جو مساجد پر اندھا دھند فائرنگ کرنے والے حملہ آور سے بندوق چھیننے کے دوران میں شہید ہو گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ نعیم راشد نے مسجد کے اندر عبادت کرنے والے لوگوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان گنوا دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مساجد پر حملوں میں مرنے والوں کا تعلق اس مذہب سے تھا جو کشادہ دل کیساتھ سب کا استقبال کرتے ہیں،جیسے 71 سالہ مسلمان نے دہشت گرد کو نہ جانتے ہوئے مسجد کا دروازہ کھولا اور اسے خوش آمدید کہا اسی طرح نیوزی لینڈ تمام امن پسندوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان اس جمعہ کی نماز پڑھیں گے، ہم مسلمانوں کی حفاظت اور ان کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ انصاف کے تقاضے پورے اور دہشت گرد کو قرار واقعی سزا دی جائیگی۔خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، وزیراعظم جیسنڈا نے اجلاس میں اپنی تقریر کے آغاز پر شرکا کو اسلام علیکم کہا اور اجلاس میں دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے بہادر پاکستانی شہری نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…