اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ایران میں امریکی فوجی کو سپریم لیڈر کی توہین پر 10سال قید

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہرا ن (این این آئی)ایران کی ایک انقلاب عدالت نے امریکی نیوی کے ایک اہلکار کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نجی نوعیت کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے ان کی توہین کا مرتکب قرار دیاتے ہوئے اسے 10 سال قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق امریکی فوجی

مائیکل وائیٹ کے خاندان کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے موکل پرعاید کردہ الزام مبہم اور مشکوک ہے۔ سابق امریکی فوجی کے خلاف عدالت میں جس الزام کے تحت مقدمہ چلایا گیا وہ سپریم لیڈر کی ایک تصویر شائع کرنا تھا جس میں سپریم لیڈر کو ایک خاتون کے قریب بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔وکیل مارک زیڈ نے کہا کہ ان کے موکل 46 سالہ مائیکل وائیٹ کو ایرانی عدالت کی طرف سے دو الگ الگ سماعتوں چھ اور نو مارچ کو سزا سنائی گئی تاہم اس کی مزید تفصیلات ایرانی میڈیا پر بھی شائع نہیں ہوئیں۔خیال رہے کہ مائیکل وائیٹ کو گذشتہ برس جولائی میں ایران کے شہر مشہد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اپنی گرل فرینڈ سے ملنے مشہد آئے تھے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے سابق امریکی سیلر نے 13 سال تک فوج میں خدمات انجام دی تھیں۔گذشتہ برس انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا تھا کہ ایران میں 2014 کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے14 شہریوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دشمن ممالک سے تعاون کے الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…