پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

امریکہ اور یورپی ممالک اپنے ہی ممالک میں دہشتگردی نیٹ ورک سے متعلق معلومات رکھنے سے قاصر ، کرائسٹ چرچ و اقعہ نے راز فاش کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2019 |

واشنگٹن(یوپی آئی)پوری دنیا میں دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار امریکہ اور یورپی ممالک اپنے ہی ممالک میں دہشتگردی نیٹ ورک سے متعلق معلومات رکھنے سے قاصر ہیں۔امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونیوالی دہشتگردی نے یہ راز فاش کردیا ہے کہ امریکہ سمیت کسی بھی یورپی ملک کے پاس اپنے اندرونی امور میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے کوئی بھی سسٹم موجود نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کی ہولناک واردات سے دس منٹ پہلے دہشتگرد برینٹن اور اسکے ساتھیوں نے وزیر اعظم نیوزی لینڈ اور وزراء4 کو اپنی مذموم کارروائی سے آگاہ کرنے کیلئے خطوط لکھے لیکن مؤثر نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے اس خط پر بروقت کارروائی نہ ہوسکی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اندر بھی ایسی ہی صورتحال ہے،کونسا باشندہ کیا کرنے جارہا ہے؟اس بارے میں بروقت آگاہی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔یورپی ممالک اور امریکہ کو اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے ایسا نیٹ ورک بنانے ہوگا جو کہ ہر شہر کی صورتحال پر نظر رکھے اور اگر کوئی شخص یا گروہ خطرناک عزائم رکھتا ہے تو واردات سے پہلے ہی اسکا توڑ کیا جاسکے۔ماہرین نے امریکی حکومت کو تجویز دی ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے فوری طور پر اطلاعات کا ایسا نظام متعارف کروانا ہوگا جس کے ذریعے فوری ایکشن ہوسکے اور  امریکی ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں ہونیوالی دہشتگردی نے یہ راز فاش کردیا ہے کہ امریکہ سمیت کسی بھی یورپی ملک کے پاس اپنے اندرونی امور میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کیلئے کوئی بھی سسٹم موجود نہیں ہے۔معصوم شہریوں کو قاتلوں سے بچایا جاسکے۔  دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار امریکہ اور یورپی ممالک اپنے ہی ممالک میں دہشتگردی نیٹ ورک سے متعلق معلومات رکھنے سے قاصر ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…