ہرارے(این این آئی)مشرقی زمبابوے اور وسطی موزمبیق میں طاتقور سائیکلون کی تباہی کاریوں کے نتیجے میں 43 افراد مارے گئے ۔ سیلابی ریلوں کے باعث زمبابوے میں چالیس افراد لاپتہ بھی ہو گئے ،امدادی اور ریسکیو کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام کی جانب سے الگ الگ جاری کیے گئے بیانات میں بتایاگیا کہ مشرقی زمبابوے اور وسطی
موزمبیق میں طاتقور سائیکلون کی تباہی کاریوں کے نتیجے میں 43 افراد مارے گئے ،سیلابی ریلوں کے باعث زمبابوے میں چالیس افراد لاپتہ بھی ہو گئے ۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے ان دونوں افریقی ممالک میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ۔ امدادی کارکنوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس تباہی سے ہزاروں افراد بے گھر ہو سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق امدادی اور ریسکیو کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔