ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

کرائسٹ چرچ مساجد پر حملہ کرنے والا انتہا پسند عدالت میں پیش،قتل کا الزام عائد

datetime 16  مارچ‬‮  2019 |

کرائسٹ چرچ(این این آئی)نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دائیں بازوں کے انتہاپسند پر عدالت میں پیشی کے بعد قتل کا الزام عائد کردیا گیا۔حملہ آور کی جانب سے ضمانت کی کوئی درخواست نہیں کی گئی اور وہ 5 اپریل کی اگلی سماعت تک حراست میں رہے گا۔اس کے علاوہ 2 مزید افراد بھی حراست میں ہیں، اگرچہ ان کا حملے سے تعلق واضح نہیں لیکن 18 سالہ ایک شخص ڈینیل بررو پر اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ساتھ ہی ایک اور شخص جسے پہلے گرفتار کیا گیا تھا وہ عام آدمی تھا جو آتشی اسلحہ لے کر مدد کے لیے آیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی نژاد 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ ہتھکڑی لگائے سفید قیدیوں کے لباس میں عدالت میں موجود تھا، جہاں جج کی جانب سے اس کے خلاف قتل کا الزام پڑھ کر سنایا گیا جبکہ ملزم کے خلاف مزید الزامات کا بھی امکان ہے۔سابق فٹنس انسٹرکٹر کے خلاف سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں میڈیا موجود تھی لیکن سیکیورٹی وجوہات کے باعث عوام کو اس سے دور رکھا گیا تھا۔مسلح پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں برینٹن ٹیرنٹ اوپر نیچے اوکے کا اشارہ کرتا رہا، جو دنیا بھر میں سفید فارم گروپس کی جانب سے علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔حملہ آور کی جانب سے ضمانت کی کوئی درخواست نہیں کی گئی اور وہ 5 اپریل کی اگلی سماعت تک حراست میں رہے گا۔اس کے علاوہ 2 مزید افراد بھی حراست میں ہیں، اگرچہ ان کا حملے سے تعلق واضح نہیں لیکن 18 سالہ ایک شخص ڈینیل بررو پر اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے، ساتھ ہی ایک اور شخص جسے پہلے گرفتار کیا گیا تھا وہ عام آدمی تھا جو آتشی اسلحہ لے کر مدد کے لیے آیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…