ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

لڑکی سے ناجائز تعلقات استوار کرنے پر ایران کے رکن پارلیمنٹ کو بڑی سزاسنادی گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2019 |

تہران (آن لائن )ایران کی خصوصی عدالت نے رکن پارلیمنٹ اور کمیٹی برائے سماجی امور کے چیئرمین 57 سالہ سلمان خداداد کو نوجوان لڑکی سے ناجائز جنسی تعلقات استوار کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں سزا سنادی۔ خیال رہے کہ سلمان خداداد چوتھی مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، وہ ماضی میں ایران کی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ سلمان خداداد کو ایران کے بااثر سیاستدانوں میں شمار کیا جاتا ہے وہ ماضی میں وزیر خارجہ جواد ظریف کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔

سلمان خداداد پر 28 سالہ زہرا نویدپور نے ’ریپ‘ اور ’بلیک میلنگ‘ کے الزامات عائد کیے تھے اور انہوں نے اکتوبر 2018 میں دارالحکومت تہران کی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ کیس کی سماعتیں بھی اکتوبر میں شروع ہوئی تھیں۔ تاہم کیس کے دوران سماعت ہی زہرا نویدپور 9 جنوری 2019 کو اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ایران نیوز وائر کے مطابق زہرا نویدپور کی پراسرار ہلاکت پر اہل خانہ نے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرلی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق زہرا نویدپور عدالت میں جاری اپنے کیس کی وجہ سے پریشان تھیں اور انہوں نے عدالتوں کی جانب سے کیس کو مناسب طریقے سے نہ چلانے اور سلمان خداداد کی جانب سے مبینہ دھمکیوں سے متعلق انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کوآ گاہ کردیا تھا۔زہرا نویدپور نے ہلاکت سے قبل ہی سماجی تنظیم کو بتایا تھا کہ سلمان خداداد کے بااثر ہونے کی وجہ سے ججز ان کے کیس کی سماعت درست طریقے سے نہیں کر رہے اور ملزم کے بجائے ان سے نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں۔ مقتولہ نے سماجی تنظیم کوآڈیو ریکارڈنگ سمیت کچھ دیگر ایسے ثبوت بھی پیش کیے تھے جن سے یہ ثابت ہوسکتا تھا کہ زہرا نویدپور کو سلمان خداداد نے بلیک میل کرکے جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔ تاہم سلمان خداداد ’ریپ‘ کے الزامات کو مسترد کرتے رہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ’ڈی ڈبلیو‘ نے اپنی رپورٹ ایران کے مقامی نشریاتی اداروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ

سلمان خداداد کو تہران پینل کورٹ نے 15 مارچ کو زہرا نویدپور کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کا مجرم قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے سلمان خداداد پر ’ریپ‘ الزامات مسترد کیے، تاہم انہیں نوجوان لڑکی سے ناجائز تعلقات استوار کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ عدالت نے سلمان خداداد کو زہرا نویدپور سے ناجائز تعلقات استوار کرنے کے جرم میں 99 کوڑے لگانے سمیت انہیں 2 سال تک پارلیمنٹ کی رکنیت اور کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا حکم بھی دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ سلمان خداداد کو کوڑے لگانے اور عہدوں سے الگ کرنے کے بعد تہران سے دور دراز علاقے میں بھیجنے کا حکم بھی دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…