بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

راحت فتح علی خاں “ایک مرتبہ پھر بالی وڈکی ضرورت بن گئے“

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) سروں کے شہنشاہ استاد راحت فتح علی خاں ایک مرتبہ پھر بالی وڈکی ضرورت بن گئے،پاکستانی گلوکار کا گیت محبت بھی ضروری تھی بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ نے اپنی فلم میں شامل کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کچھ عرصہ پہلے تک بھارتی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانیوالے پلے بیک گلوکار راحت فتح علی خاں جنہیں کافی عرصہ سے بالی وڈ سے دوررکھا گیا تھا ایک مرتبہ پھر بھارتی بالی وڈ میں سروں کا جادو جگا رہے ہیں۔ راحت فتح علی خاں کا گیت محبت بھی ضروری تھی بھارتی ہدایتکارمہیش بھٹ کی فلم ہماری ادھوری کہانی میں شامل کر لیاگیاہے اور فلم میں یہ گیت اداکار عمران ہاشمی اور ودیا بالن پر پکچرائز کیا گیا ہے۔ یوا ین پی کے مطابق فلم آئندہ ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی سچ کہتے ہیں فن سرحدوں کا محتاج نہیں ہواکرتا راحت کئی سالوں سے بھارت یاتراتو نہیں کرسکے مگر ان کی آواز اب پھر بالی وڈ میں گونجے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…