منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اداکاربریڈ پٹ کا ”انجلینا جولی“ کو انوکھا تحفہ

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)ہولی وڈ کے اداکار بریڈ پٹ اپنی بیوی اور ہولی وڈ کی کامیاب ترین اداکارہ انجلینا جولی کے لئے ان کی چالیس ویں سالگرہ پرآبی طیارہ (ایسا ہوائی جہاز جسے سمندر میں بھی اتارا جاسکے) تحفے میں دینے والے ہیں۔بریڈ پٹ 4 جون کو اداکارہ کی سالگرہ پر انہیں یہ تحفہ دیں گے اور اس سلسلہ میں وہ یورپ کے ایک ڈیلر سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔انہوں نے اس جہاز کو فرانس میں اپنے گھر کے رن وے پر رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔بریڈ پٹ اور انجلینا دونوں کو پرواز کا تجربہ ہے البتہ پانی پر جہاز اتارنے کے لئے زیادہ مہارت کی ضرورت پڑتی ہے۔ اداکار بریڈ پٹ ہوا بازی کے مزید اسباق بھی لینا شروع کردیئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بناسکیں کہ انجلینا اپنا تحفہ بھر پور طریقے سے استعمال کریں۔بریڈ پٹ اور انجلینا نے فرانس میں جائیداد کو 2008 میں خریدا تھا اور یہ جگہ دونوں اداکاروں کے لئے نہایت خاص بھی ہے۔ اس جگہ بریڈ نے انجلینا جولی کو 2012 میں پروپوز کیا اور دونوں اداکاروں کی شادی بھی اسی ملک میں ہوئی تھی۔ان کی وسیع و عریض حویلی میں 35 بیڈرومز موجود ہیں۔اس سے قبل اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بتایا تھا کہ گزشتہ سال ان کی زندگی کا سب سے بہترین سال تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نہایت خوش ہونگی اگر میرا اداکاری کا کیرئیر ختم ہوجائے اور میں صرف ہدایت کاری کر سکوں اس طرح وہ اور اداکار بریڈ پٹ ایک ساتھ کام کر سکیں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…